26نومبراحتجاج پر گرفتار120سےزائدپی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں منظور

26نومبراحتجاج پر گرفتار120سےزائدپی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں منظور
کیپشن: 26نومبراحتجاج پر گرفتار120سےزائدپی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں منظور

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی ورکرز کو بڑا ریلیف  مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں منظور  کرلی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ورکرز کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کیں۔قائم مقام چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے ۔

عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

کیس میں پی ٹی آئی ورکرز کیجانب سے وکیل علی بخاری ، بابر اعوان ، مرتضی طوری و دیگر پیش ہوئے۔

Watch Live Public News