ڈی جی آئی ایس پی آر کی IBA کراچی، NCA لاہور اور LUMS کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی IBA کراچی، NCA لاہور اور LUMS کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشستیں
کیپشن: ڈی جی آئی ایس پی آر کی IBA کراچی، NCA لاہور اور LUMS کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشستیں

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر کی IBA کراچی، NCA لاہور اور LUMS کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشستیں منعقد ہوئیں۔

گزشتہ دنوں DG ISPR نے IBA کراچی کا دورہ کیا اور طلباء سے ملاقات کی جسے طلباء نے کافی سراہا اور خصوصی نشست کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا۔

طلباء سے ملاقات کے سلسلے میں کل DG ISPR لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس NCA اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائینسز LUMS کے طلباء و طالبات سے بھی ملاقات کریں گے۔

‏IBA آمد پر DG ISPR کا طلباء کیجانب سے بھرپور استقبال کیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی میں طلبہ کے مثبت کردار کو سراہا۔ 

انھوں نے IBA کو لرننگ کا سمبل قرار دیا اور کہا کہ میں اس کامیابی پر IBA کے اساتذہ کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔

‏IBA اپنی طرز کا نہ صرف بہترین ادارہ ہے بلکہ یہاں کا نظام تعلیم بھی دنیا کے جدید تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ 

‏DG ISPR نے IBA کے طلباء و طالبات کے سوالات کے جواب انتہائی خوش اسلوبی سے  دیئے اور ان کی تعمیری سوچ کو سراہا۔ 

طلبہ نے پاک افواج کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

اساتذہ اور طلبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے گئے جو انتہائی تسلی بخش تھے۔

اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈا کی مکمل نفی کرتے ہیں۔

طلبہ اور اساتذہ نے اس دلچسپ سیشن کو سراہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے کہا کہ اس طرح کےمزید سیشن منعقد کیے جائیں۔

Watch Live Public News