پاک ترک مشترکہ مشق اتاترک- XIII کی اختتامی تقریب ، فوجی دستوں  کا پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ

پاک ترک مشترکہ مشق اتاترک- XIII کی اختتامی تقریب ، فوجی دستوں  کا پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق  مشق کا مقصد مشترکہ تربیت سے مہارت میں بہتری اور دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک ترک مشترکہ مشق اتاترک- XIII کی اختتامی تقریب ،  مشق میں انسداد دہشت گردی کے آپریشنز پر خصوصی توجہ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے طویل مشق 10 فروری 2025 کو شروع ہوئی۔ پاکستان آرمی ایس ایس جی کے 2 کمبیٹ ٹیمز اور ترک اسپیشل فورسز کے 36 اہلکاروں نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  کمانڈر 11 کور اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، ترک بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

آئی  ایس پی آر کے مطابق  فوجی دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا اعلیٰ مظاہرہ کیا، مشق کا مقصد مشترکہ تربیت سے مہارت میں بہتری اور دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔ پاک ترک فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مشق اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔

Watch Live Public News