مصر میں دنیا کی سب سے قدیم قبر دریافت، حیرت انگیز انکشافات

مصر میں دنیا کی سب سے قدیم قبر دریافت، حیرت انگیز انکشافات

ویب ڈیسک: مصر میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے راجا تھٹموس دوئم کی قبر دریافت کرلی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 1922 میں دریافت توتن خامون کی قبر کے بعد سب سے بڑی دریافت ہے۔

آثار قدیمہ کے ماہرین نے بتایا کہ قبر کے اندر کئی تاریخی نقوش بھی تھے، ان میں الباسٹر جار (پتھر کے قدیم برتن) کے ٹکڑے بھی شامل ہیں، جن پر راجا تھٹموس دوئم اور ان کی اہلیہ رانی ہتشیپسوت کا نام کندہ ہے۔ یہ واضح اشارہ ہے کہ یہ مقبرہ تھٹموس دوئم کا ہی ہے۔

یہ قبر تھٹموس سوئم کی بیویوں اور مصر کی واحد خاتون فرعون رانی ہتشیپسوت کی قبر کے قریب موجود ہے، جس سے حقیقت حال پوشیدہ رہی تھی۔

واضح رہے کہ تھٹموس دوئم مصر کے 18 ویں خاندان کا فرعون تھا۔ اس کی اہلیہ رانی ہتشیپسوت نہ صرف رانی تھی، بلکہ ان کی سوتیلی بہن بھی تھی۔

مصری حکومت کا کہنا ہے کہ یہ دریافت قدیم تہذیبوں کے مطالعے لیے کافی اہمیت کی حامل ہے، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ تھٹموس دوئم سے متعلق کئی اہم نقوش دریافت کئے گئے ہیں، کیونکہ اب تک ان کی کوئی بھی چیز دنیا کے کہ کسی بھی میوزیم میں موجود نہیں تھی۔

Watch Live Public News