ایف بی آر کا ریسٹورینٹس، ہوٹلز، اسپتال، میرج ہالز کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ 

ایف بی آر کا ریسٹورینٹس، ہوٹلز، اسپتال، میرج ہالز کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر)  نے  ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 سے زائد کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کے لیے پوائنٹ آف سیلزیقینی بنانےکاحکم دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز، ریسٹورینٹس ،گیسٹ ہاؤسز، میرج ہالز، مارکیز اور ریس کلبز میں پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم  دیا گیا ہے لیکن جہاں ایئر کنڈیشنز کی سہولت نہیں صرف انہیں پوائنٹ آف سیلز سے چھوٹ دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہروں میں چلنے والی گاڑیوں، کورئیر اور کارگو سروسز کو بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیاگیا ہے، ڈینٹسٹ، فزیوتھراپسٹ، پلاسٹک اور ہیئرسرجنز، و یٹرنری ڈاکٹرز، میڈیکل لیب، ایکسرے، سی ٹی اور ایم آر آئی اسکین سینٹر پر بھی   پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق   مساج سینٹرز، بیوٹی پارلرز،  پیڈی کیور سینٹرز ، پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا فیصلہ  کیا گیا ہے تاہم 500 روپے فیس لینے والے اسپتالوں کو چھوٹ ہوگی۔

اس کے علاوہ  جمز ، ہیلتھ کلبز ، ملٹی پرپز کلبز، سوئمنگ پولز ، سول اور نان سول پولو کلب، چارٹڈ اکاؤنٹنٹس، کاسٹ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس کیلئے بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق  اسلام ، لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں  کے جمخانہ اورکلبز میں پوائنٹ آف سیلز لگانےکافیصلہ کیاگیا ہے۔اسی طرح ریٹیلرز ، مینوفیکچررز اور امپورٹرز  کیلئے بھی آن لائن انٹیگریشن لازمی قرار  دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فارن ایکسچینج ڈیلرز،کرنسی ایکسچینج کمپنیز، نجی تعلیمی اداروں اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  کیلئے بھی پوائنٹ آف سیلز کی شرط عائد ہوگی جب کہ1 ہزار روپے ماہانہ فیس لینے والے اداروں کو چھوٹ ہوگی۔

Watch Live Public News