(ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کا کہنا ہے کہ ماضی قریب میں پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جس کے ساتھ ہم سب سےزیادہ کھیلے ہیں،ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے۔
مارک چیپمین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس خطے میں ٹاس کا کردار اہم ہو جاتا ہے،کنڈیشنز ایسی ہوتی ہے کہ ٹاس اہم بن جاتا ہے ،ہمارے پلئیرز نےیہاں کرکٹ کھیلی ہوئی ہے اس لئے انہیں کنڈیشنز کا علم ہے،انڈیا میں پچز بیٹرز کے لیے مددگار رہی ہیں باولرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، باؤلرز کے لیے چانسز کم تھے ان کنڈیشنز میں اسپنرز اہم ہو سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عثمان طارق کا منفرد ایکشن ہے وہ کریز پر آ کر رکتے ہیں ۔پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہوتے ہیں ہر کوئی خطرہ ہوتا ہے ۔ ماضی قریب میں پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جس کے ساتھ ہم سب سےزیادہ کھیلے ہیں۔ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہ۔
مارک چیپمین نے کہا کہ اسپنرز کے خلاف کھیلنے کے لیے آپ کو مختلف شاٹس پلان کر کے کھیلنا پڑتے ہیں۔ہمارے پاس بھی باؤلرز ایسے ہیں جو ان کنڈیشنز میں موثر ثابت ہو سکتے ہیں،میچل سینٹنر پر جوش ہیں کہ وہ کل میدان میں اتریں،لوکی فرگوسن واپس آرہے ہیں اور انکی پلیئنگ الیون میں شمولیت کا کچھ کہہ نہیں سکتا۔