آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی پہلی پوزیشن برقرار

آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی پہلی پوزیشن برقرار
کیپشن: آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی پہلی پوزیشن برقرار

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی پہلی پوزیشن برقرار۔

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کی دوسری اور افغانستان کے ابراہیم زدران کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستان کے بابراعظم کی چھٹی اور سلمان آغا کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔ بنگلہ دیش کے توحید ہردوئے 5 درجہ بہتری کے بعد 27 ویں نمبر پر آگئے۔ بنگلہ دیش کے تنزید حسن 14 درجے بہتری کے بعد 40 ویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی جبکہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا اور ابرار احمد  ایک ایک درجہ بہتری کے بعد بالترتیب 10 ویں اور گیارہویں نمبر پر آگئےہیں۔ بنگلہ دیش کے رشاد حسین 10 درجہ بہتری کے بعد 60 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ زمبابوے کے سکندر رضا کی ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز دو درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبرپر چلے گئے ہیں۔ افغانستان کے راشد خان دو درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئےہیں۔

Watch Live Public News