ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر 35 سالہ بریسویل پر کوکین کے استعمال کے باعث دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بریسویل نے گزشتہ سال کاؤنٹی چیمپئن شپ کے فائنل میں منشیات استعمال کی تھی۔ ان کا 25 ستمبر کو ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد انہوں نے استعمال کا اعتراف کیا۔ بریسویل اس ایونٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کر رہے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود بریسویل پر پابندی لگائی گئی ہے، جبکہ ایسیکس کاؤنٹی پر کوئی سزا نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ بریسویل 2024 میں بھی کوکین کے استعمال کی وجہ سے ایک ماہ کی پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں بنگلادیش کے خلاف ڈیبیو کیا اور 2025 میں ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔