(ویب ڈیسک) نادرا رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان کی 97 فیصد آبادی رجسٹرڈ ہو چکی ہے۔رجسٹرڈ افراد میں 48 فیصد خواتین شامل ہیں۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ سال 2025 میں 445 ملین بائیومیٹرک ویریفکیشنز انجام دی گئیں۔میعاد ختم شناختی کارڈز کی تجدید میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی میں 900 فیصد نمایاں اضافہ ہوا۔
ترجمان نادرا کے مطابق نادرا کی 15 فیصد خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کی گئیں۔شہریوں نے گھر بیٹھے ڈیجیٹل سہولیات سے بھرپور استفادہ کیا۔سال کے اختتام تک ملک بھر میں 938 رجسٹریشن سنٹرز فعال کیے گئے۔2025 کے دوران 75 نئے رجسٹریشن سنٹرز قائم کیے گئے جبکہ موجودہ دفاتر میں مزید 126 کاؤنٹرز کا اضافہ کیا گیا۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ نادرا فیسوں کی 98 فیصد وصولی کیش لیس نظام کے ذریعے انجام دی گئی۔رجسٹریشن نیٹ ورک کی توسیع اور ڈیجیٹل ادائیگیوں سے شفافیت میں اضافہ ہوا۔