ویب ڈیسک :حلف برداری سے قبل امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےعشائیے میں بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی اور اہلیہ کی شرکت، تصویر بھی کھچوائی۔
حلف برداری کی تقریب سے قبل کل عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ امبانی جوڑے نے تقریب سے قبل نومنتخب صدر ٹرمپ کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔
رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی اور نیتا امبانی ان 100 عالمی رہنماؤں اور اہم شخصیات میں شامل ہیں جنہیں اس تقریب کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اس نجی تقریب کی ایک ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس میں مکیش اور نیتا بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ امبانی خاندان اور ٹرمپ خاندان کے درمیان کافی عرصے سے قریبی تعلقات رہے ہیں۔ جب ایوانکا ٹرمپ 2017 میں گلوبل انٹرپرینیورشپ سمٹ کے دوران حیدرآباد آئی تھیں، مکیش امبانی نے اس پروگرام میں شرکت کی تھی۔ مکیش امبانی نے 2020 میں ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران بھی کئی تقریبات میں شرکت کی۔ یہ رشتہ 2024 میں مزید گہرا ہوا جب ایوانکا ٹرمپ، ان کے شوہر جیرڈ کشنر اور ان کی بیٹی عربیلا روز امبانی خاندان کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں شرکت کے لیے جام نگر، گجرات پہنچے۔