میلانیا کا بھی میم کوائن جاری، ٹرمپ کی کرپٹو کرنسی کا بھٹہ بٹھا دیا

Melania Trump launches her own cryptocurrency
کیپشن: Melania Trump launches her own cryptocurrency
سورس: google

ویب ڈیسک :امریکی خاتون اول، میلانیا ٹرمپ بھی شوہر کے نقش قدم پر ۔ملٹی بلین ڈالر کا کریپٹو کرنسی میم کوائن شروع  کردیا جس نے لانچ ہوتے ہی   نو منتخب صدر امریکا  ڈونالڈ ٹرمپ   کے میم کوائن کا بھٹہ بٹھا دیا ۔ $ TRUMP میم کوائن کریش کرگیا قیمت میں نصف سے زائد کمی،

امریکی خاتون اول، میلانیا ٹرمپ نے کریپٹو کرنسی میم کوائن شروع  کردیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ان کے شوہر اور نو منتخب صدر امریکا کے میم کوائن کی قدر گرا دی۔

 سماجی رابطے کی سائٹ  ایکس پر کہا گیا تھا کہ ۔ "آفیشل میلانیا میم لائیو ہے! آپ ابھی $Melania خرید سکتے ہیں،"  ان کی اس پوسٹ کو ان کے شوہر ڈونلڈ   ٹرمپ نے  ری  پوسٹ کیا تھا۔

تاہم$Melania کے آغاز کے فوراً بعد، $Trump کی قیمت 50% سے زیادہ گر گئی، $75 سے اس کی قیمت اس وقت $30، کے قریب ہے   جبکہ Melania  $64 تک پہنچ گئی۔ $Melania کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن $13bn تک پہنچ گئی۔

 یادرہے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا میم کوائن تیزی سے بڑھتے ہوئے تمام کریپٹو کرنسیوں کی ٹاپ 20 میں شامل ہو گیا تھا بلاک چین کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ڈیجیٹل  افراتفری کے باعث سرمایہ کاروں نے اپنی موجودہ ہولڈنگز فروخت کرکے ٹرمپ کوائن خریداتھا۔ 

 دوسری یطرف بٹ کوائن  جو دنیا کی سب سے مشہور ڈیجیٹل کرنسی  ہے کی قدر میں  4% اضافے کے ساتھ، 108,943 ڈالر  کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔ 

  یادرہے ٹرمپ کے میم کوائن کے ساتھ ڈس کلیمر دیا گیا ہے کہ "GetTrumpMemes.com سیاسی نہیں ہے اور اس کا کسی سیاسی مہم یا کسی سیاسی دفتر یا سرکاری ایجنسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔"

 جبکہ میلانیا کی میم کوائن ویب سائٹ پر بھی ایسا ہی ڈس کلیمر ہے۔

Watch Live Public News