ویب ڈیسک: انڈیا سے تعلق رکھنے والے جیولن تھرور، معروف ایتھلیٹ اور دو مرتبہ اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
تاہم شادی کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے اور میڈیا سمیت ان کے ساتھ آفیشلز اور کھلاڑیوں کو بھی کانوں کان خبر نہیں ہونے دی گئی۔
نیرج نے کل یعنی 19 جنوری کو سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کرکے اپنے پرستاروں کو یہ خوشخبری سنائی۔ ان کی اہلیہ کا نام ہمانی ہے۔ اور ان کا تعلق ہریانہ سے ہے۔نہوں نے لٹل اینجلس اسکول، سونی پت میں تعلیم حاصل کی ہے،وہ ساؤتھ ایسٹرن لوزیانا یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والی ٹینس کھلاڑی ہیں اور فرینکلن پیئرس یونیورسٹی میں پارٹ ٹائم رضاکار اسسٹنٹ ٹینس کوچ کے طور پر بھی کام کرتی ہیں ۔
ہمانی نے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے امریکہ جانے سے پہلے دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس سے پولیٹیکل سائنس اور فزیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کیی الحال میک کارمیک آئزنبرگ اسکول آف مینجمنٹ سے اسپورٹس مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن میں سائنس میں ماسٹرز کر رہی ہیں۔
ہمانی نے 2018 میں آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (AITA) کے مقابلوں میں کھیلنا شروع کیا اور 2018 میں ان کے کیریئر کی بہترین قومی درجہ بندی سنگلز میں 42 اور ڈبلز میں 27 تھی۔
گولڈن بوائے نیرج چوپڑا نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، 'اپنے خاندان کے ساتھ زندگی کا نیا باب شروع کیا۔' انہوں نے مزید لکھا، 'میں ہر اس نعمت کے لیے شکر گزار ہوں جس نے ہمیں اس لمحے تک اکٹھا کیا۔'
رپورٹ کے مطابق شادی بھارت میں ہوئی اور جوڑا ہنی مون پر روانہ ہو گیا ہے۔
نیرج چوپڑا اب تک مختلف بین الاقوامی ایتھلیٹکس مقابلوں میں 10 گولڈ اور 6 سلور میڈل جیت چکے ہیں۔ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس سے ایک سال پہلے یعنی 2023 ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں نیرج نے گولڈ جیتا تھا۔
نیرج چوپڑا نے کامن ویلتھ گیمز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ ان کا ذاتی بہترین تھرو 89.94 میٹر رہا ہے۔ نیرج نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2022 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔