190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا

ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل کے وکالت نامے پر دستخط کردیے۔

وکالت نامے پر اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں دستخط کروائے گئے، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف چوہدری بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہوں گے۔

خالد یوسف چوہدری کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل آئندہ ایک دو دن میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 جبکہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانہ ادائیگی کا حکم بھی دیا۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر بانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ زائد قید کاٹنا ہوگی۔

Watch Live Public News