دہشت گردی کے خلاف پولیس کا کردار قابلِ تحسین ہے، فیلڈ مارشل

دہشت گردی کے خلاف پولیس کا کردار قابلِ تحسین ہے، فیلڈ مارشل
کیپشن: دہشت گردی کے خلاف پولیس کا کردار قابلِ تحسین ہے، فیلڈ مارشل

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ پولیس شہداء کی قربانیاں ملکی امن کی بنیاد ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی، اسلام آباد کا دورہ کیا اور پولیس سروس آف پاکستان کے افسران سے ملاقات کی۔ اُن کو جدید پولیس تربیتی پروگرامز پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کی پہلی صف ہے۔ جدید پولیسنگ اور ادارہ جاتی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاک فوج پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فیلڈ مارشل نے شیلڈ پروگرام کے تحت ایلیٹ پولیسنگ کی استعداد بڑھانے پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ نے پرتپاک استقبال کیا، فیلڈ مارشل کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ سید عاصم منیر نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ بھی سید عاصم منیر کے ساتھ موجود تھے۔

Watch Live Public News