(ویب ڈیسک ) بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید 1 ماہ کیلئے بند کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے ) کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 فروری صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا۔
پی اے اے کے مطابق بندش کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے طیاروں بشمول فوجی پروازوں پر ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔