ایشیا کپ 2023 کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو ہوگا

ایشیا کپ 2023 کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو ہوگا
لاہور: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جے شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایشیا کپ کا شیڈول جاری کیا ہے۔ ایشیاکپ پاکستان کی میزبانی میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، پاکستان میں ایشیا کپ کے میچز لاہور،ملتان ، سری لنکا میں کینڈی اور دمبولامیں کھیلےجائیں گے ۔ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان ، فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا ، ایشیا کپ میں مجموعی طور پر 13 میچز ہوں گے پاکستان میں 4 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور 3 جبکہ ملتان ایک میچ کی میزبانی کرے گا۔ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا، 31 اگست کو بنگلہ دیش اورسری لنکا کےدرمیان کینڈی میں مقابلہ ہوگا۔ ایشیا کپ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا لاہورمیں پہلا میچ 3 ستمبرکو بنگلہ دیش اور افغانستان کےدرمیان کھیلاجائے گا ، 4 ستمبرکوانڈیا اورنیپال کینڈی میں آمنے سامنے آئیں گے۔5 ستمبر کو لاہور میں سری لنکا اور افغانستان جبکہ 6 ستمبرکوسپر فورکاپہلا میچ کھیلا جائے گا۔6 ستمبر کے بعد ٹورنامنٹ مکمل طور پر سری لنکا شفٹ ہوجائے گا۔ سپرفورمرحلےمیں کوالیفائی کرنے پر پاک بھارت میچ 10 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا۔ تمام میچز پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے پاکستان انڈیا اور نیپال گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ سری لنکا بنگلہ دیش اور افغانستان گروپ بی میں شامل ہیں اور گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی سپرفورمرحلے میں پاکستان اے ون اور انڈیا بی ٹو ہو گی سپر فور مرحلے میں سری لنکا اے 1 اور بنگلہ دیش بی 2 ہو گی اور افغانستان سپر فور مرحلے میں پہنچتی ہے تو وہ بی ٹو قرار پائے گی ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔