ویب ڈیسک: سپاہی تصور اقبال شہید کی پانچویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وطن سے محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے جوانوں کی پہچان ہے،دفاع وطن میں جان قربان کرنے والے سپوتوں میں ایک نام سپاہی تصور اقبال شہید کا بھی ہے، سپاہی تصور اقبال شہید کا تعلق ضلع خوشاب سے ہے۔
سپاہی تصور اقبال شہید نے 20 جولائی 2020ء کوآپریشن المیزان کے دوران دہشتگردوں سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کیا، سپاہی تصور اقبال شہید نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے جان کی بازی لگا دی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ سپاہی تصور اقبال شہید دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو کر آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا۔
قوم سپاہی تصور شہید کے جذبۂ قربانی اور بے مثال بہادری کو سلام پیش کرتی ہے، سپاہی تصور اقبال شہید کی قربانی آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔