ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ
کیپشن: ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی اور وزارت آئی ٹی کی مشترکہ کوششوں سے آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2025 کے اختتام پرپاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ آئی ٹی، آئی ٹی ای ایس اور فری لانسر برآمدات میں 18 فیصد اضافہ، دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت مستحکم ہوگئی ہے ۔

وزیراعظم کی قیادت میں وزارت آئی ٹی کی جامع حکمت عملی نے آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن بنایا گیا ہے ۔پاکستان کو عالمی سطح پر متعارف کرانے، ٹیلنٹ و انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور پالیسی معاونت پر توجہ مرکوزڈیجیٹل معیشت، تیز انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے قومی آئی ٹی سیکٹر میں انقلابی پیشرفت ہوئی ہے ۔

پاکستان 2030 تک 15 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کے ہدف کے حصول کی جانب گامزن ہے ۔ ایس آئی ایف سی اور حکومت کے مؤثر اقدامات سےآئی ٹی برآمدات میں اضافہ، ڈیجیٹل معیشت مستحکم ہے۔

Watch Live Public News