گورنر خیبرپختونخوا کل صبح 11 بجے مخصوص نشستوں   پر حلف لیں گے، ترجمان الیکشن کمیشن 

گورنر خیبرپختونخوا کل صبح 11 بجے مخصوص نشستوں   پر حلف لیں گے، ترجمان الیکشن کمیشن 

(ویب ڈیسک ) ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کل صبح 11 بجے مخصوص نشستوں   پر حلف لیں گے۔

الیکشن کمیشن  کے اعلامیے کے مطابق  گورنر ہاؤس میں کل صبح 9 بجے حلف برداری کی تقریب ہوگی، سینیٹ الیکشن کا عمل کل 11 بجے جرگہ ہال میں شروع ہوگا۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں کے ارکان نے حلف نہیں لیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ کو مراسلہ بھیجا اور حلف برداری کیلیے نامزدگی کی درخواست کی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی، چیف سیکرٹری اور آئی جی ایف سی کو سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عتیق شاہ نے مخصوص نشستوں پر اراکین کا حلف لینے کیلئے  گورنر  خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو نامزد کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس ہائیکورٹ عتیق شاہ کو اراکین سے حلف لینے کیلیے کسی کو نامزد کرنے کا خط لکھا تھا۔ چیف جسٹس آرٹیکل 255 (2) کے تحت کسی بھی ممبران سے حلف لینے کیلیے نامزد کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News