سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 4  بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 4  بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے قلات میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی گروپ "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق  کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔  

ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ  سیکورٹی فورسز پاکستان سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کامیاب کاروائی میں فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش  کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Watch Live Public News