(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں کی حلف برداری کیخلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر گورنر ہاؤس میں حلف آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کا آرٹیکل 65 واضح ہے، حلف صرف اسمبلی فلور پر ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر نے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس ملتوی ہوا، 24 جولائی کو اجلاس طلب ہے، گورنر ہاؤس میں حلف لینا غیر آئینی عمل ہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ آرٹیکل 255(2) صرف (ناقابلِ عمل/ناممکن) صورتحال پر لاگو ہوتا ہے، وزیراعلی، اسپیکر صوبائی اسمبلی انکار کرے تو چیف جسٹس کسی کو نامزد کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور سپیکر نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے، آج اجلاس طلب تھا، گورنر ہاؤس میں مخصوص نشستوں پر حلف کا عمل چیلنج کررہے ہیں، رٹ پٹیشن مکمل کر لی، آج چھٹی کے باعث ہائیکورٹ نے وصول نہیں کی، کل ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔