(ویب ڈیسک )اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 75 سالہ نیتن یاہو کی طبیعت گزشتہ رات اچانک خراب ہوئی جس کے بعد فوری طور پر ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق نیتن یاہو کو آنتوں کی سوزش (Intestinal inflammation) اور پانی کی شدید کمی (Dehydration) کا سامنا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ طبی ٹیم نے انہیں 3 روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اس دوران وہ اپنی رہائش گاہ سے ہی سرکاری امور سرانجام دیں گے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں نیتن یاہو غزہ جنگ اور اندرونی سیاسی دباؤ کے باعث سخت تناؤ میں ہیں، جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان کی صحت کی نگرانی کے لیے طبی عملہ مسلسل موجود ہے۔