اسپین نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا

اسپین نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: اسپین نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی اسپین نے فٹبال کی تاریخ میں ایک منفرد اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

اسپین پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کھا کر ورلڈ کپ جیتنے والی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی۔ آٹھ میچوں کے دوران کوئی بھی حریف اسپین کے خلاف برتری حاصل نہ کر سکا، جبکہ پورے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 308 گول اسکور کیے گئے۔

نیو جرسی میں کھیلے گئے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر 16 سال بعد دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجایا۔ فیصلہ کن گول فیرن ٹوریس نے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا، جبکہ ارجنٹینا اپنے عالمی ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔

اس کامیابی کے ساتھ اسپین ایک اور تاریخی اعزاز کا بھی حق دار بن گیا۔ اسپین بیک وقت مردوں اور خواتین کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا، کیونکہ اس کی خواتین کی ٹیم 2023 میں بھی عالمی چیمپیئن بنی تھی۔

Watch Live Public News