وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری پالیسی میں توسیع کی منظوری دے دی، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمل درآمد کے لیے وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

فیصلے کے تحت گزشتہ 3 سال سے خالی تمام سرکاری آسامیاں ختم کر دی جائیں گی، جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی بھی برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ مشینری اور دیگر آلات کی خریداری پر عائد پابندی بھی جاری رہے گی۔

اس کے علاوہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج اور غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News