پنجاب حکومت کا بڑا کارنامہ،تاریخ میں پہلی مرتبہ زائد کرایوں کی مسافروں کو واپسی

پنجاب حکومت کا بڑا کارنامہ،تاریخ میں پہلی مرتبہ زائد کرایوں کی مسافروں کو واپسی
کیپشن: A major achievement of the Punjab government, for the first time in history, refund of excess fares to passengers

ویب ڈیسک: (نتاشارحمان) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے پورے صوبے میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے زائد کرایوں سے لٹنے والے مسافروں کی رقم واپس کراکر ایک نیا ریکارڈ بنا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار اضافی وصول کردہ کرائے کی رقم سواریوں کو واپس ادا کی گئی۔ مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 921 روپے کی رقم سواریوں کو واپس کی گئی۔

کرائے کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ سواریوں نے حیرانی اور پریشانی میں سوال کیا کہ پیسے کیوں واپس کر رہے ہیں؟ 

ڈپٹی کمشنرز اور پولیس عملے نے سواریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر اتنا ہی کرایہ دینا ہے۔ جتنا حکومت نے مقرر کیا ہے۔  

پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ریٹ سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو بڑی پھکی دیدی گئی۔ ٹرانسپورٹرز پر 27 لاکھ 84 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔ 

بتایا گیا ہے کہ گرینڈ آپریشن کے پہلے دن 3 ہزار 220 گاڑیوں میں ریٹ چیک کئے گئے۔ مسافروں سے سوال پوچھے گئے کہ مسافروں کے ٹکٹ، سواریوں کی تعداد کی پڑتال کی گئی، ٹکٹ کتنے کا خریدا؟ خلاف ورزی پر 1448 گاڑیوں کے چالان، 354 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ 

مقررہ نرخ سے زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف 9 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

رقم واپس ملنے پر کئی بزرگ خواتین نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو دعائیں دیں۔ 

اٹک، راولپنڈی، مری، چکوال، جہلم، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، چنیوٹ، فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں پڑتال کی گئی۔ 

ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، لیہ، بہاولپور، مظفرگڑھ، راجن پور میں بھی مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں اور روٹس پر چیکنگ کی گئی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں اور عملے کو شاباش دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ کرایہ وہی ادا کریں جو حکومت نے مقرر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ کرائے نامے گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر نمایاں لگائے جائیں۔

Watch Live Public News