وزیر اعظم کا مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس

وزیر اعظم کا مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس

(ویب ڈیسک )  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے   مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم نے حجاج کرام کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے   مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوھدری سالک حسین اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے رابطہ کیا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ  شہید حجاج کرام کے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نےوزارت مذہبی امور اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ہسپتالوں میں داخل حجاج کرام کے لیے تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Watch Live Public News