ایپل پہلاآئی فون آئندہ سال متعارف کروادے گا،رپورٹ

ایپل پہلاآئی فون آئندہ سال متعارف کروادے گا،رپورٹ
کیپشن: ایپل پہلاآئی فون آئندہ سال متعارف کروادے گا،رپورٹ

ویب ڈیسک: دیگر موبائل کمپنیوں کی طرح اب ایپل نے بھی اپنا پہلا فولڈ ایبل فون متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

جی ایس ایم ارینا نے معروف تجزیہ کار منگ چی کو کی پیش کردہ رپورٹ شائع کی ہے۔ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایپل جلد ہی اپنے فولڈ ایبل (موڑنے والے) آئی فون پر عملی پیش رفت کا آغاز کرنے والا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں اس حوالے سے کئی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، لیکن اب سپلائی چین سے موصول ہونے والی معلومات نے اس منصوبے کو مزید واضح کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایپل کا مین اسمبلی پارٹنر "فوکس کون" ممکنہ طور پر اس پراجیکٹ پر 2025 کی تیسری سہ ماہی یا چوتھی سہ ماہی کے آغاز میں کام شروع کرے گا، جب کہ بڑے پیمانے پر پیداوار 2026 کی دوسری ششماہی میں متوقع ہے۔

ابھی بیشتر پرزہ جات کی حتمی تفصیلات طے نہیں ہوئیں، خاص طور پر "لکوئڈ میٹل ہِنج" کے بارے میں۔ تاہم ڈسپلے واحد جزو ہے جس کی خصوصیات طے ہو چکی ہیں، اور اسے سام سنگ ڈسپلے فراہم کرے گا، جو کہ فولڈ ایبل اسمارٹ فون کے معیار پر روشنی ڈالنے کے لیے کافی اشارہ ہے۔

منگ چی کو کے مطابق، ایپل نے ابتدائی طور پر 70 سے 80 لاکھ فولڈ ایبل ڈسپلے آرڈر کیے ہیں، جب کہ مجموعی طور پر فولڈ ایبل آئی فون کی پیداوار 1.5 کروڑ سے 2 کروڑ یونٹس کے درمیان ہو سکتی ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ یہ تعداد 2 سے 3 سال کی پروڈکٹ لائف سائیکل کے لیے رکھی گئی ہے، کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ صرف 2026 میں ہی اتنے یونٹس فروخت ہو جائیں، خاص طور پر جب یہ فون ممکنہ طور پر ایک پریمیم قیمت پر پیش کیا جائے گا۔

Watch Live Public News