ویب ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے، جو چند روز قبل اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق علی شمخانی کو طبی امداد کے بعد ہوش آ چکا ہے اور ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ مکمل ہوش میں ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔
ایک ویڈیو بیان میں علی شمخانی نے کہا: "میں زندہ ہوں اور اپنے وطن پر جان نچھاور کرنے کے لیے ہر دم تیار ہوں۔"


واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں شمخانی کی رہائش گاہ بھی نشانہ بنی تھی، جس میں وہ زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات میں ان کی شہادت کی افواہیں بھی سامنے آئی تھیں، جنہیں اب سرکاری ذرائع نے غلط قرار دیا ہے۔
شمخانی کا تعلق ایران کے اعلیٰ سکیورٹی و دفاعی حلقوں سے ہے اور وہ ملک کی پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔