ویب ڈیسک: ایرانی میزائل حملے کے الرٹ کے بعد اسرائیلی نیوز چینل 14 کے لائیو شو میں دلچسپ اور حیران کن مناظر دیکھنے کو ملے، جب سائرن بجنے پر اینکرز، مہمان اور عملہ خوفزدہ ہو کر اپنی جان بچانے کے لیے فوری طور پر اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزائل حملے کا انتباہ ملتے ہی تمام شرکاء گھبراہٹ میں اٹھ کھڑے ہوئے اور براہِ راست نشریات اچانک بند ہو گئیں۔
During a live Israeli TV discussion vowing to teach Iran a “brutal lesson,” air raid sirens began to sound, warning of incoming Iranian missiles. The hosts and guests quickly left the studio, halting the program.#DonaldTrump #PakistanTrumpsModi #Iran pic.twitter.com/3eyvoOIAZB
— Amnaamir (@AmnaAmnaamir) June 19, 2025
ایک صارف نے طنزاً ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: " ایرانی میزائلوں کا سائرن بجا، اور اسرائیلی اینکر و مہمان شو چھوڑ کر ایسے دوڑے جیسے دوڑ کا مقابلہ ہو۔"
اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید اور مزاحیہ تبصرے جاری ہیں، جن میں اسرائیلی میڈیا کی بوکھلاہٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری طرف ایرانی سرکاری چینل کی اینکر سحر امامی نے چند روز قبل اسرائیلی حملے کے دوران غیرمعمولی حوصلے اور پیشہ ورانہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ وہ حملے کے تھوڑی دیر بعد دوبارہ اسٹوڈیو واپس آئیں اور نشریات کو بحال کر کے پروگرام مکمل کیا۔
ایرانی رپورٹرز کے مطابق، وہ عملہ حملے کے دوران بھی اپنے فرائض انجام دیتا رہا اور عوام کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھنے کے لیے آخری دم تک میدان میں ڈٹا رہا۔