اسرائیلی حملےبندہونےتک مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:ایران کادو ٹوک اعلان

اسرائیلی حملےبندہونےتک مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:ایران کادو ٹوک اعلان
کیپشن: اسرائیلی حملےبندہونےتک مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:ایران کادو ٹوک اعلان

ویب ڈیسک: ایران نے واضح طور پر کہا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، کسی قسم کے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ریاستی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایران نہ صرف مذاکرات کے لیے تیار نہیں بلکہ خاص طور پر امریکا سے کسی بھی سفارتی رابطے کو خارج از امکان قرار دیتا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا، اسرائیلی مظالم میں برابر کا شریک ہے۔ “ہم نے امریکی حکام کو یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ جب تک صیہونی ریاست کی جانب سے حملے بند نہیں کیے جاتے، بات چیت ممکن نہیں۔ ہم مکمل دفاعی پوزیشن میں ہیں، اور یہ دفاع جاری رہے گا۔”

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کبھی بھی شہری آبادی یا حساس مقامات کو نشانہ نہیں بناتا،جبکہ اسرائیل نے جان بوجھ کر غزہ میں اسپتالوں اور سویلین انفراسٹرکچر کو حملوں کا نشانہ بنایا، جو کھلی دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے۔

Watch Live Public News