ویب ڈیسک: ایران کے اسرائیلی شہر حیفہ اور تل ابیب پر مزید حملے، ایران کی جانب سے 39 میزائل فائر کیے گئے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی بڑھتی جارہی ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے اہم شہروں حیفہ اور تل ابیب پر میزائل حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں مجموعی طور پر 39 میزائل داغے گئے۔
اسرائیلی میڈیا نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسرائیلی فضائی دفاعی نظام "آئرن ڈوم" کو فوری طور پر متحرک کیا گیا اور متعدد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے جواب میں کی گئی ہے۔ ایران نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی طرف سے کوئی نیا حملہ کیا گیا تو تہران کی جوابی کارروائی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے سنگین جنگی جرائم ہیں۔
ہم پوری طاقت سے اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کےدفاع کے لیے پرعزم ہیں،جوہری پروگرام پر امیدافزا معاہدے کے لیے 15 جون کو امریکا سے مذاکرات کرنا تھے، اسرائیل کا حملہ سفارت کاری سے غداری ہے۔
