ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اسلامی تعاون یوتھ فورم (ICYF)، صدر رجب طیب اردگان کے اعزاز میں گرینڈ یوتھ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت ۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی دعوت پر نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے 20 جون 2025 کو استنبول میں منعقدہ اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم (ICYF) کی گرینڈ یوتھ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں صدر رجب طیب اردوان کو ان کی مثالی قیادت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے غیر متزلزل لگن کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور قیادت کی جانب سے نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون یوتھ فورم کی طرف سے دیے گئے اعزاز پر صدر اردگان کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی۔
