امریکہ نے ایران نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے ایران نئی پابندیاں عائد کر دیں

ویب ڈیسک: اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکہ نے بڑا قدم اٹھاتے ایران پر سخت پابندیاں عائد کردیں، امریکہ نے نئی پابندیوں میں اُن افراد کو نشانہ بنایا جو  پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں۔

امریکہ نے ایران کے دفاعی شعبے کو ’ حساس مشینری‘ فراہم کرنے والے افراد اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد ایران کے بیلسٹک میزائل، ڈرون اور دیگر خطرناک ہتھیاروں کے پروگراموں کو محدود کرنا ہے۔

امریکی دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (OFAC) نے ایک شخص، آٹھ کمپنیوں اور ایک بحری جہاز کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ یہ بحری جہاز "شن کائی زنگ" ہانگ کانگ کی کمپنی Unico Shipping Co. Ltd کی ملکیت ہے جو ایران کی دفاعی صنعت کے لیے حساس مشینری لے جاتا تھا۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ یہ مشینری ایران کی Rayan Roshd Afzar Company اور Towse Sanaye Nim Resanaye Tarashe کمپنی کے لیے تھی، جسے Rayan کے اعلیٰ حکام چلا رہے ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’" امریکہ ایران کی جانب سے ایسے پرزہ جات، مشینری اور دوہری استعمال کی ٹیکنالوجی کے حصول کی ہر ممکن کوشش کو ناکام بنائے گا جو ایران کے خطرناک ہتھیاروں کے پروگرام میں استعمال ہوسکتی ہیں اور جو لوگ اس سرگرمیوں میں معاونت کریں گے، ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کی ہتھیار سازی اور ان کے پھیلاؤ کی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا کیونکہ یہ مہلک ہتھیار نہ صرف خطے بلکہ عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

Watch Live Public News