وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک مرتبہ پھر ایران روانہ ہو گئے

وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک مرتبہ پھر ایران روانہ ہو گئے
کیپشن: وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک مرتبہ پھر ایران روانہ ہو گئے

ویب ڈیسک: وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک مرتبہ پھر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں اسلام آباد معاہدے (MoU) پر مبارکباد کے تبادلے کے ساتھ ساتھ آئندہ مرحلے سے متعلق امور پر خصوصی بات چیت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات اچانک منسوخ کر دیے گئے تھے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق مذاکرات کی منسوخی کا اعلان اس وقت سامنے آیا جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزرلینڈ آمد مؤخر ہوئی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جلد شروع ہونے کا منتظر ہے۔

Watch Live Public News