میاں جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

میاں جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف پر ریاست کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت، غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میاں جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ شہری کی درخواست پر تھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق جاوید لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔ میاں جاوید لطیف نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں میں نفرت کا بیج بویا اور ملک میں فساد برپا کرنے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر کے مطابق میاں جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا، انہوں نے ٹی وی پر ملکی سلامتی اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر فوجداری، ملکی اور آئینی قوانین کی خلاف ورزی کی اور حکومت، ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔