نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل
لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نے تبدیلی پر اتفاق کیا ، دورے میں 5 ٹی 20 اور 5 ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب پہلے لاہور آئے گی اور پھر کراچی اور آخر میں راولپنڈی میں جائے گی۔اس سے قبل جاری کیے گئے شیڈول میں سیریز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا اور پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں تھا۔ لاہور میں 3 ٹی 20 میچز 14 ، 15 اور 17 اپریل کو ہوں گے، راولپنڈی میں 2 ٹی 20 میچز 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے اور راولپنڈی میں ہی پہلا ون ڈے میچ 26 اپریل کو ہو گا۔ کراچی میں 4 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جن کی تاریخیں 30 اپریل ،3، 5 اور 7 مئی ہوں گی۔ پی سی بی کے مطابق ون ڈے میچز سے پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا، ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے لیے ٹیم کو ری بلڈ کرنے کے عمل کو معاونت بھی ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی پنجاب میں صوبائی انتخابات کی وجہ سے کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔