صدر مملکت نے مستعفی جج مظاہر نقوی کی برطرفی کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے مستعفی جج مظاہر نقوی کی برطرفی کی منظوری دے دی
کیپشن: The President approved the dismissal of the resigned Judge Mazahir Naqvi

ویب ڈیسک: صدر مملکت نے مستعفی جج مظاہر نقوی کی برطرفی کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون نے مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا۔ مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹی فیکیشن بھی واپس لے لیا گیا۔