یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا اعلان

یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا اعلان
کیپشن: یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا اعلان

ویب ڈیسک: یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ یوم پاکستان   پریڈ کو محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے باعث کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پریڈ میں بدستور  تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کرینگے۔ یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے۔پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے  بھی ایوان صدر کے سامنے   فلائی پاسٹ کریں گے۔ پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرے گا۔تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News