ویب ڈیسک : مصطفیٰ قتل کیس میں اہم پیشر فت ، پولیس نے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی اے وی سی سی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے اے وی سی سی نے 7th اسٹریٹ، بنگلہ نمبر 35، خیابان مومن فیز 5 سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کامران اصغر قریشی کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200 گرام منشیات آئس اور ایک 9 ایم ایم پسٹل اور 2 میگزین 10 گولیاں برآمد ہوئیں ۔ گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ اور بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
یادرہے گذشتہ روز پراسیکیوشن زرائع کا کہنا تھا کہ ملزم ارمغان کی انسداددہشت گردی کورٹ میں تکرار اور ڈرامہ ہے،ملزم ارمغان نےوالدکوگرفتاری سے بچنےکیلئےامریکا جانےکاکہاہے اگرملزم کامران قریشی گرفتارنہ ہواتوکسی وقت بھی فرارہوجائےگا۔
جبکہ ملزم ارمغان نےمصطفی عامرکوقتل کےبعد اپنےوالد کو آگاہ کیا،ملزم کامران اصغرقریشی نےپولیس کو اطلاع کےبجائےبیٹےکو روپوش ہونے کامشورہ دیا،ملزم ارمغان اپنےوالدکےمشورےپر شیراز کےہمراہ اسکردو اور دیگرعلاقوں میں روپوش رہا۔