آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کا 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا اعلان

آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کا 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا اعلان
کیپشن: آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کا 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا اعلان

ویب ڈیسک: آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عید کے بعد بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیا ۔

کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق وکلا ایکشن کمیٹی بار ایسوسی ایشنز کو ہر سطح پر متحرک کرے گی، اسلام آباد میں وکلا کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کو وکلا کنونشن میں دعوت دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور آئینی بالادستی کے لیے وکلا کی ملک گیر تحریک چلائی جائے گی، 26ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچا، وکلا برادری جدوجہد جاری رکھے گی، آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کی قیادت سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کرے گی۔

Watch Live Public News