(ویب ڈیسک ) جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 860 سے پرندہ ٹکرا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ سے پرواز پی کے 860 کی لاہور آمد کے وقت پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ائیر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جا رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کے لئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کردیا جائے گا ، جہاز متاثر ہونے کے باعث مسافروں کو ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں، ان کا ائیرپورٹ پر مسلسل دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور ائیر پورٹ بالخصوص رن وے کے اطراف آبادی کا بے ہنگم پھیلاو اور شادی ہالوں کی وجہ سے طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے سدباب کیلئے سنجیدہ اقدامات لئے جانے چاہیں۔