بانی پی ٹی آئی کی رہائی پرحکومت کو کوئی اعتراض نہیں، رانا ثناء اللہ

بانی پی ٹی آئی کی رہائی پرحکومت کو کوئی اعتراض نہیں، رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اہم گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔

رانا ثناء نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا،خیبر پختونخوا میں آپریشن ہو رہا ہے، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کبھی نہیں رکے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Watch Live Public News