لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی موٹر سائیکل سواروں کیلئے مخصوص گرین لین متعارف

لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی موٹر سائیکل سواروں کیلئے مخصوص گرین لین متعارف

(ویب ڈیسک )   لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کے لیے مخصوص گرین لین متعارف کرادی گئی ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گرین لین پر غیر ضروری لین بدلنے اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کرنے کی ایڈوائزری بھی جاری کردی ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔

سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کا کہنا ہے کہ گرین لین کے استعمال سے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے  موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گرین لین میں سفر یقینی بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔

بنش فاطمہ کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کے محفوظ سفر کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے شہری بھی تعاون کریں۔

Watch Live Public News