(ویب ڈیسک ) کیفے کے عملے پر فائرنگ کا واقعہ جوہرٹاؤن میں پیش آیا۔
کیفےکی لڑکی کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر امیرزادے نے کیفے کےعملے پرفائرنگ کردی،جس کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ جوہرٹاون کےکیفے میں پیش آیا۔
گولی لگنے سے کیفے کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جبکہ ملزم ہوائی فائرنگ کرتاہوا فرار ہوگیا۔
پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
دونوں ملزمان کالے رنگ کے ویگو ڈالے پرآئے تھے، کالے شیشوں والے ویگو ڈالے پرجعلی نمبر پلیٹس لگا رکھی تھی۔