(ویب ڈیسک ) سری لنکا کی جانب سے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتےہوئے کہا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں 2 جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعینات کرنےکی درخواست کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے،جنہیں جبوتی کے اڈے سے سری لنکا لانے کا منصوبہ تھا۔
سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ہم نے امریکی درخواست پر واضح طور پر انکار کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں امریکا کے کئی اتحادی ممالک بھی ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر چکے ہیں ۔جس پر امریکا کے صدر ٹرمپ نے شکوہ بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔