(ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق چھوٹے سے دستے کے علاوہ پورا نیٹو مشن واپس جا چکا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو نے ایران کے خلاف اسرائیل- امریکا جنگ کے اثرات کے باعث پیدا ہونے والی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عراق میں اپنے مشن کے عملے کو عارضی طور پر واپس بلا لیا ہے۔
ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا، "یہ عارضی انخلا ہے۔ وہ موجودہ صورتحال کے باعث فکرمند ہیں۔"
ایک دوسرے ذرائع نے بتایا کہ "چھوٹے سے دستے کے علاوہ پورا نیٹو مشن واپس جا چکا ہے۔"
خیال رہے کہ یہ مشن، جس میں کئی سو اہلکار شامل ہیں، بغداد میں قائم تھا جو امریکی سفارت خانے کے قریب واقع ہے — ایک ایسی جگہ جو اکثر ایرانی حملوں کا نشانہ بنتی رہی ہے۔