راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل ایوان بالا پہنچ گیا

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل ایوان بالا پہنچ گیا
اسلام آباد (پبلک نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری کے لیے سینیٹ میں تحریک التواء جمع کروادی۔تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ میں کی جانے والی بدعنوانیوں کے قصے سینیٹ تک جا پہنچے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے رنگ روڈ اسکینڈل پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔ تحریک التواء میں مطالبہ کیا گیا کہ رنگ روڈ اسکینڈل پر بحث کی جائے۔ پارلیمانی کمیٹی رپورٹ تیار کرے کہ اس واقع میں کون ملوث ہے۔ ضلعی انتظامیہ، آر ڈی اے کا اس واقعہ میں کیا کردار رہا ہے۔ نیب اور ایف ائی اے نے اس واقعہ میں اب تک کیا تفتیش کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔