اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی وزیر سے اہم ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی وزیر سے اہم ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
کیپشن: اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی وزیر سے اہم ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ چینی وزیر لیو جیان چائو نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

Watch Live Public News