ویب ڈیسک: گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب کا اہم بیان آگیا۔ پنجاب میں سخت گرمی کی وجہ سےتمام سرکاری و پرائیوٹ سکولز میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سکولز میں 28مئی سے موسم گرما کی چھٹیاں شروع ہوں گی۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ 28 مئی تک سکولز کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔تمام سکولز صبح ساڑھے سات سے ساڑھے گیارہ بجے تک کام کریں گے۔
اس سے قبل وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ گرمیوں کی جلد چھٹیوں بارے مشاورت جاری ہے۔حتمی فیصلہ تین سے چار روز تک ہو جائیگا۔ فی الحال گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخ یکم جون ہی ہےمختلف اوقات میں سکولوں کی بندش کی وجہ سے تاحال لرننگ لاسز کے ازالہ کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ لرننگ لاسز مزید نہ بڑھیں۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ فی الحال سکولوں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ہیٹ ویو کی شدت کے پیش نظر حفاظتی ہدایات متعلقہ محکموں کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔ طلباء جاری ہدایات پر عمل کر کے ہیٹ ویو کے اثرات سے خود کو محفوظ رکھیں۔