پاکستان کیلئےجاسوسی کےالزام میں گرفتار سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کاتعلق بی جے پی سے نکلا 

پاکستان کیلئےجاسوسی کےالزام میں گرفتار سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کاتعلق بی جے پی سے نکلا 
کیپشن: پاکستان کیلئےجاسوسی کےالزام میں گرفتار سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کاتعلق بی جے پی سے نکلا 

ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف فالس فلیگ سازشوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بھارت کی مودی حکومت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔ پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں 17 مئی کو گرفتار کی گئی ہریانہ کی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا دراصل بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی متحرک کارکن نکلی۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ جیوتی ملہوترا کو کچھ دن قبل پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا،مودی سرکار کا الزام ہے کہ جیوتی نے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطہ رکھ کر حساس معلومات فراہم کیں،اس کے برعکس گرفتار خاتون بی جے پی ہریانہ سے وابستہ ہیں اور متعدد بار بی جے پی کے ایونٹس میں شریک ہو چکی ہیں،بھارتی بارڈر کراس کرنے پر بی ایس ایف جوان نے جب شناخت پوچھی تو جیوتی نے خود کو ہریانہ بی جے پی سے بتایا۔

ذرائع  کا کہناہے کہ بی ایس ایف جوان نے " بی جے پی ہی چاہیے" کہہ کر خاتون سے جانچ پڑتال چھوڑ دی،بی ایس ایف جوان کا جانچ پڑتال نہ کرنا اور چھوڑنا بی جے پی کا شاخسانہ لگتا ہے،جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کے بعد ان کے ویلاگ کی تہہ تک عوام پہنچ چکے ہیں اور مودی کی فالس فلیگ گرفتاری بے نقاب ہو چکی ہے،سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جیوتی ملہوترا کی فالس فلیگ گرفتاری کا پردہ عوام نے چاک کر دیا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بھارتی عوام نے مودی اور جیوتی ملہوترا کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بھارتی عوام کا کہناہے کہ جیوتی ملہوترا کا ویلاگ ثابت کرتا ہے کہ وہ بی جے پی کی قریبی کارکن اور سپورٹر ہے،حقیقت یہ ہے کہ یہ مودی کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور فالس فلیگ سازش ہے، جیوتی ملہوترا نے اپنے انسٹاگرام پر صرف مودی اور بی جے پی کو فالو کر کے واضح کر دیا ہے کہ وہ بی جے پی کی کارکن ہی ہے،جیوتی ملہوترا کو پاکستان کا جاسوس قرار دے کر مودی کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور فالس فلیگ سازش بے نقاب ہو گئی۔

دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر عوامی بیداری نے مودی کی فالس فلیگ ڈرامے کا پردہ چاک کر دیا،بی ایس ایف کی جانچ میں غفلت، تضاد اور سازش میں ملوث خاموشی، مودی سرکار کی گھناؤنی سازش کی قعلی کھل گئی،یوٹیوبر کی جعلی گرفتاری میں مودی سرکار کی سازشی چالیں کھل گئیں،بھارتی جاسوسی سازش کی اصل حقیقت بے نقاب، پاکستان پر مودی کی فالس فلیگ مہم ناکام ہو گئی۔

Watch Live Public News